July 27th, 2024 (1446محرم20)

ذرائع ابلاغ کی اثر انگیزی ہردور میں مسلم رہی‘ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب

حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے نگراں نشروشاعت صوبہ سندھ صائمہ افتخار سے صوبائی دفتر مسجد قبا میں ملاقات کی۔ جس میں انھوں نے کہا کہ ابلاغ کی اہمیت اور اس کی اثر انگیزی ہردور میں مسلم رہی ہے۔ انسانی معاشرے کی بقا اور تعمیر وترقی کے لییذرائع ابلاغ کی اہمیت وقت کے ساتھ بڑھ گئی ہے، اسی لیے ماہرین نے انسانی معاشرے کی تعمیر وترقی میں دیگر اداروں کے ساتھ ذرائع ابلاغ کو چوتھے
ستون کی حیثیت دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی ترقی کے ساتھ انسانی معاشرے کی ترقی مربوط ہے۔ اگر یہ ذارئع نہ ہوتے، تو انسانی معاشرہ تہذیب وثقافت کے شائستہ تصور سے محروم رہتا اورجہالت و ناخواندگی کے اندھیروں میں بھٹک رہا ہوتا۔ مزید انہوں نے کہ آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں آنے والے انقلابات نے دنیا کو چھوٹے سے گائوں میں تبدیل کر دیا ہے.چناچہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جماعت اسلامی کے بیانیے کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں کیوں کہ جماعت اسلامی ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس کے پاس ہر طرح کے کرپشن سے پاک دیانتدار افراد موجود ہیں۔ ملاقات میں معتمدہ صوبہ سندھ اور نائب معتمدات عالیہ شمیم اور ظفرین آصف بھی موجود تھیں۔