July 27th, 2024 (1446محرم20)

دین اسلام میں کامیابی کا راستہ منزل کی طرح پاکیزہ اور مقدس ہے۔ثمینہ سعید

 قرآن کی رو سے زمام کار ایسے ہاتھوں میں ہونا چاہیئے جو اقتدار سے ذاتی طور پر پھلنے پھولنے کے بجائے ایسا نظام قائم کریں جو صالحیت پر مبنی ہو۔وطن عزیز میں احکام الٰہی کے نفاذ، نیکیوں کے فروغ اور معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے کے لئے صالح قیادت ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان  محترمہ ثمینہ سعید نے نیسپاک ہاؤسنگ سوسائٹی میں تکمیل قرآن و دعا کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیمات کو سمجھنے اور عمل کے لیے سیرت  النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی لازم ہے. سیرت سے انحراف قرآن سے دوری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ضرور ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اس کی مدد کرتے ہیں۔ انسانوں کو قرآن کی طرف بلانا شر کی جگہ خیر کو فروغ دینے کی سعی و جہد  انصار اللہ  کی صف میں شامل ہونا ہے ۔ تقریب تکمیل قرآن میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی-