May 25th, 2024 (1445ذو القعدة17)

سسٹم کی درستگی کے لئے سچے ،دیانتدار اور درد دل رکھنے والوں کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ اسلامی جمہوری خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔دردانہ صدیقی

اسلام آباد میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت معاشرے میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے خدمات سر انجام دینے والی سرکردہ خواتین کے ساتھ عید ملن کااہتمام کیا گیا ۔سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں ملک و ملت کے حوالے سے ان خواتین کے جذبات اور احساسات کو سراہا اور انہیں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی دعوت دی۔ دردانہ صدیقی نے کہا کہ قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں وطن عزیز مخلص قیادت سے محروم یے، ملک کے حالات سنوارنے کے لئے انفرادی کوششوں کے ساتھ اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے ،اور سسٹم کی درستگی کے لئے سچے ،دیانتدار اور درد دل رکھنے والوں کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ اسلامی جمہوری خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے

ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عائشہ سید نے پروگرام کنڈکٹ کرواتے ہوئے شرکاء سے باہمی تعارف کروایا

اس موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری سکینہ شاہد ،ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان و نائب ناظمہ نزہت بھٹی،رخسانہ غضنفر،ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور، شعبہ قانونی امور کی نگران شاہینہ وقار و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھیں ۔

عید ملن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سرکردہ خواتین نے شرکت کی جس میں میڈیا ،طب، تعلیم،سول سروس،کمپیوٹر انجینئرنگ کے شعبوں سمیت وکلاء و ماہرین قانون اور سوشل سروسز سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل تھیں