April 21st, 2024 (1445شوال12)

قیمہ جماعت اسلامی پاکستان کا پیغام برائے ذمہ داران ، ارکان و کارکنان

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

عزیز بہنوں

ملک اس وقت حقیقت میں انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے ،انتقامی سیاست نے وطن عزیز کا دنیا میں تماشا بنادیا ہے ۔

قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے آپس میں دست و گریباں کردینا اللہ کی ناراضگی کا پیش خیمہ ہے ۔

یہ وقت اللہ کے سامنے اجتماعی غلطیوں پر توبہ استغفار کا ہے، یہ وقت سنجیدگی اور متانت کا ہے۔

اپنے گھروں میں ، اجتماعات میں انفرادی اور اجتماعی استغفار کا اہتمام کریں،صدقہ دیں اور تہجد کے اوقات میں اللہ سے وطن عزیز کے لئے خیر و سلامتی طلب کریں۔

ایک اہم بات کہ اس وقت دشمن کے منفی پروپگینڈے پر مبنی خبروں سے متاثر ہوں نہ انتشار پھیلانے والی خبروں کو آگے بڑھائیں۔

دعا کریں کہ اللہ ہمارے ملک و قوم کی حفاظت فرمائے دشمنوں کو ہمارے حال پر ہنسنے کا موقع نہ دے اور ہمیں وہ حکمران عطا کرے جو ملک وقوم کو متحد کرسکے اور اللہ کی رضا کے راستے پر چلنے والا ہو۔

اللہ ہمارے اداروں، ہمارے حکمرانوں،ہمارے سیاستدانوں اور ہماری قوم کو سمجھ اور شعور دے ۔

اسلام زندہ باد

پاکستان پائندہ باد

طالب دعا

*دردانہ صدیقی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان⚖️