April 25th, 2024 (1445شوال16)

سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کاویمن ایڈ ٹرسٹ کے تحت قیدی خواتین کے ہاتھ سے تیار کردہ اشیاء کے اسٹال کا دورہ

سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے اسلام آباد میں ویمن ایڈ ٹرسٹ کے تحت قیدی خواتین کے ہاتھ سے تیار کردہ اشیاء کے اسٹال کا دورہ کیا اور ان کے ہنر کی تعریف کی ،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی سکینہ شاہد ،ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان ،ڈائرکٹر میڈیاسیل عالیہ منصور اور وزٹرزخواتین موجود تھیں ۔ ویمن ایڈ ٹرسٹ کی نگران شاہینہ وقار نے قیدی خواتین کی ہنر مندی اور ان کے ہاتھ سے تیار کردہ اشیاء کی  تفصیلات سے آگاہ کیا اور ٹرسٹ کی کارکردگی کے بارے میں شرکاء کو آگاہی دی ۔