April 19th, 2024 (1445شوال10)

قرآن عظیم جو نظام زندگی دیتا ہے وہ سراسر انسانیت کی بھلائی اور عدل پر مبنی ہے -دردانہ صدیقی

قرآن مرکز نارتھ کراچی میں دورہ قرآن کا آغاز

اسلامی ریاست کے قیام کا اصل مقصد انسانی فلاح و اصلاح کا ایسا نظام قائم کرنا ہے جو بھلائیوں کو فروغ دینے میں معاون ہو , مملکت کے شہریوں میں بنیادی اسلامی واخلاقی اوصاف اجاگر کرے اور ان برائیوں کو مٹانے اور دبانے میں اپنی ساری طاقت خرچ کردے جن سے اسلام انسانیت کو پاک کرنا چاہتا ہے۔

مومن کا وصف عاجزی اور انکساری ہے اور اولاد آدم کا وصف توبہ اور رجوع الی اللہ ہے ۔ توبہ کے متلاشی لوگوں کو رمضان المبارک سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوف و غم سے نجات کا نسخہ کتاب ہدایت اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔

آج قرآن و سنت کو چھوڑنے کی وجہ سے ہم سب چھوٹے بڑے خوف کی زد میں ہیں , قرآن وسنت کا نظام ہی حاکمیت الٰہیہ ہے ۔

آج کے دور کا المیہ یہ ہے کہ معلومات کے انبار میں صحیح اور غلط کی پہچان مٹادی گئی ہے ۔

قرآن نے باطل کی ملمع کاری کھول کر بیان کی ہے جسکی پالیسی یہی ہے اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ جسے اقامت کا جسے منصب ملا حق کا نفاذ اس کی ذمہ داری ہے ۔

داعی الی اللہ اپنی ذات کی صلاح کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کرتا ہے ۔ جماعت اسلامی صالح عناصر کی ٹیم کے ساتھ قرآن کے نفاذ اور اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کے لئے مصروف عمل ہے