March 29th, 2024 (1445رمضان19)

امیر جماعت اسلامی پاکستان، سراج الحق کی عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اسلام آباد میں عظیم الشان خواتین ریلی کے انعقاد پر مبارکباد

امیر جماعت اسلامی پاکستان، سراج الحق نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اسلام آباد میں عظیم الشان خواتین ریلی کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریلی میں شریک خواتین اپنے ان حقوق کا شعور رکھتی ہیں جو اسلام نے 1400 سال پہلے انھیں دیے. اللہ نے انھیں جینے کا حق دیا، تعلیم، وراست کا حق دیا. ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سے عزت اور احترام دیا. ہمارے ملک میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں. اسلام آباد ف-٩ پارک کا سانحہ ہو یا گوجرانوالہ کی ماں کا نوحہ. عورت بازار میں محفوظ ہیں نہ موٹر وے پر. اداروں میں حراسانی کا شکار ہے اور ان سب واقعات کی بنیادی وجہ ظالم حکمران اور قانون پر عمل درآمد کا نہ ہونا ہے.اگر ہم خوش حال پاکستان چاہتے ہیں تو ہمیں خواتین کو عزت، تعلیم، روزگار فراہم کرنا ہوگا. جماعت اسلامی کے منشور میں ہے کی خواتین کو مفت تعلیم فراہم کی جاۓ گی. وراثت میں حصے دیے جائیں گے. کھیل کے علیحدہ میدان بناۓ جائیں گے. اشیاء خرد و نوش پر سبسڈی دی جاۓ گی. یہ الیکشن کا سال ہے، مفاد پرست کرپٹ مافیا سے نجات کے لئے عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دے. ہم عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کو جدید اسلامی ریاست بنائیں گے.