April 18th, 2024 (1445شوال10)

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی منصورہ میں حلقہ خواتین کے مرکزی نظم کے ساتھ پریس کانفرنس

اسلام عورت کے حقوق کا سب سے بڑا ضامن ہے، معاشرہ میں حقوق و فرائض کے توازن کو قائم رکھنا مضبوط خاندان کی بنیاد ہے اور مضبوط خاندان ہی عورت کے تحفظ اور نسل نو کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے، پارلیمنٹ میں تحفظ نسواں کے متعدد بل منظور ہونے کے باوجود معاشرتی ناانصافیوں اور جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جماعت اسلامی عورتوں پر ظلم کے خلاف چوکوں، چوراہوں اور ایوانوں میں آواز بلند اور ان کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی 8مارچ کو عالمی یوم خواتین ملکی سطح پر منائے گی، اسلام آباد میں خواتین ریلی کی قیادت کروں گا، لاہور کراچی سمیت تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ریلیاں، جلسے منعقد کیے جائیں گے،