March 28th, 2024 (1445رمضان18)

سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان  دردانہ صدیقی کی اسماء مودودی کے انتقال پر اظہار تعزیت

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے بانی جماعت اسلامی پاکستان,  مفکر اسلام مولانا سیّد ابو الاعلیٰ مودودیؒ کی بیٹی اسماء مودودی  کے انتقال  پر اپنےِ تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحومہ والدین کی فرمانبردار اور اطاعت شعار بیٹی تھیں- وہ ایک دین دار ،نرم دل اور اچھے اخلاق کی حامل شخصیت تھیں-انہوں نے مولانا مودودی رحمۃ اللہ  کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگی دین اسلام کی خدمت کے لئے وقف کی  ۔اللہ تعالی ان کے حسنات کو ان کی مغفرت کا ذریعہ بنا دے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ رب العزت لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
علاؤہ اذیں اس سانحہ ارتحال پر جماعت اسلامی پاکستان کی
 سابقہ سیکریٹریز عائشہ منور،ڈاکٹر کوثرفردوس، ڈاکٹر رخسانہ جبیں ,  ڈپٹی سیکریٹریز  آمنہ عثمان،ڈاکٹر حمیرہ طارق،ثمینہ سعید، عطیہ نثار،بشری صادقہ،رعنا فضل، معتمدہ تسنیم معظم،ڈائیریکٹر امور خارجہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، نائب 
متعمدہ صائمہ افتخار،ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ قمر اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف و دیگر نے بھی اہل خانہ سے تعزیت اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی ہے