March 28th, 2024 (1445رمضان19)

نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے امید کی کرن ہیں - ان کی بہترین تربیت وطن عزیز کی بقاکی ضامن ہے- دردانہ صدیقی

حلقہ خواتین جماعت اسلامی فیصل آباد  کے زیر اہتمام "پاکستان کی بقاء میں خواتین کا کردار"کے عنوان پر مذاکرے کا اہتمام کیا گیا ۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اور  اپنے خیالات کا اظہار کیا-
 حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے نوجوان نسل سے خطاب میں پاکستان کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے نوجوانوں کو اس قوم و ملت کے لئے ایک امید قرار دیا۔انہوں نے نوجوانان پاکستان کو آنے والے مستقبل کا روشن باب قرار دیا- انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی آبیاری اور تکمیل کے لئے نوجوان نسل میں شعوری بیداری کی تحریک برپا کرنا ہوگی - آج کا نوجوان ہی ہے جو کل ہر شعبہ زندگی میں خدمات انجام دینے پر مامور ہوگا-
ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی  فیصل آباد فوزیہ محبوب  اور ان کی نائبین  رخشندہ شعیب ،ڈاکٹر فہمیدہ الیاس اور صدر جے آئی یوتھ ضلع فیصل آباد فریحہ کاشف نے یوتھ ایکسپو 2022 کے مہمانانِ خصوصی دردانہ صدیقی , سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ،ڈپٹی سیکرٹریز بشریٰ صادقہ, ثمینہ سعید ،صدر جے آئی یوتھ وسطی پنجاب  زر افشاں فرحین اورصدر حلقہ خواتین وسطی پنجاب ربیعہ طارق کا استقبال کیا ۔
یوتھ ایکسپو میں شرکاء کے درمیان ملی نغمے اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا- اس موقع پرحلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع فیصل آباد کی جانب سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کو سیلاب زدگان کی امداد کی مد میں 1800000 کا چیک بھی پیش کیا گیا-
جبکہ قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین فیصل آباد کیپمس 1 کی جانب سے سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کی خدمت میں سیلاب زدگان کی امداد کی مد میں  400000 کا چیک پیش کیا گیاِ-
فلڈ ریلیف رپورٹ پیش کرتے ہوئےناظمہ حلقہ خواتین ضلع  فیصل آباد فوزیہ محبوب نے اب تک کی گئی الخدمت کی کوششوں کو بیان کیا۔
سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا تذکرہ کیا اور ایکسپو میں موجود نوجوانوں کو اس مشکل وقت میں قوم و ملک کا ساتھ دینے اور شعبہ الخدمت  کے ساتھ تعاون کے لئے ابھارا-