April 18th, 2024 (1445شوال9)

ڈپٹی سیکریٹریز حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار اور ثمینہ سعید نے اوتھل صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور نقد رقوم تقسیم کیں

ڈپٹی سیکریٹریز حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار اور ثمینہ سعید نے بیلہ صوبہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے حلقہ خواتین جماعت اسلامی بلوچستان کے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں  نے اوتھل صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں  سے ملاقات کی اور نقد رقوم تقسیم کیں ۔اس موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی مقامی خواتین رہنماؤں رضیہ اور رشیدہ نے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا۔