April 26th, 2024 (1445شوال17)

خود کو اپنے خاندان کو اور پوری امت کو بندگی رب کے لیے تیار کرنا اسوہ ابراہیمی علیہ السلام  ہے-دردانہ صدیقی

مکمل اسلام  محض عبادات واخلاقیات نہیں بلکہ اسلام پورے نظام زندگی کا احاطہ کرتا ہے-
غلبہ اسلام کی بشارت ہمیں حوصلہ  اور ہمارے قدموں مہمیز دیتی ہے 
انسانیت کو آج اسلام کے نظام زندگی کی ضرورت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے تفہیم منصوبہ ورکشاپ کے اختتامی  سیشن سے خطاب  کے دوران کیا - 
انہوں نے کہا کہ اسلام بحیثیت دین مدینے کی اسلامی ریاست کی شکل میں مکمل نافذ نظر آتا ہے ۔جماعت اسلامی کاسفر اسی جانب جاری ہے-غلبہ اسلام کی بشارت ہمیں حوصلہ اور ہمارے قدموں کو مہمیز دیتی ہے 
مسلمانوں کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کو آج اسلام کے نظام زندگی کی ضرورت ہے ۔ مسائل کا حل صرف موجودہ نظام کی اصلاح ہے اور اسکے لئے ہمیں  منظم و متحد ہوکر اخلاص اور استقامت کے ساتھ جدوجہد کرنا ہے ۔ 
جماعتِ اسلامی ک دعوت کو پھیلانے کے لئےتنظیم ،شعبہ جات و ادارہ جات کے زریعے ہر فرداور ہر گھر تک پہنچنا ہوگا۔
اختتامی سیشن سے ڈپٹی سیکریٹریز ثمینہ سعید ، سکینہ شاہد،عنایت بیگم ،سابقہ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی ڈاکٹر کوثر فردوس،  ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان  ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور دیگر نے بھی خطاب کیا