April 20th, 2024 (1445شوال11)

ہم خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ نے  دین کے غلبے کی تحریک سے جوڑا۔ دردانہ صدیقی

اسلام کی اصل طاقت محسنین ہیں۔جماعت اسلامی کی پیچھے کوئی ملکی یاغیر ملکی قوت نہیں ہے، نہ ہی کوئی عدالت جو ہمارے حق میں راتوں رات فیصلے کریں، نہ حکومتی فنڈ اور نا جائز پیسہ ہے۔ ہم نے خود اپنے کردار، ایمان اور اللہ کےساتھ اپنے تعلق کی جڑیں مضبوط کرنی ہے تاکہ کوئی طوفان ہمیں نا اکھاڑ سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہونے والے رپورٹنگ اجلاس سے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب کیلئے کردار چاہئیے صرف نظریہ سے انقلاب نہیں آتا۔ اگر اس اخلاص و کردار کی جھلک آپ کے اندر نہ ہو  اور آپ عملی طور پر انقلابی اوصاف پیش نا کر سکیں تو محض دعووں اور نعروں سے کوئی انقلاب نہیں آسکتا ۔