March 29th, 2024 (1445رمضان19)

اللہ کے نبی محمد عربی ﷺ کی ناموس ہمارے ایمان کی اساس ہے۔دردانہ صدیقی

بھارت کی حکمران جماعت کی طرف سے نبی اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کلمات پر غم و غصے کا اظہار  کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہا کہ اللہ کے نبی محمد عربی ﷺ کی ناموس ہمارے ایمان کی اساس ہے -
اس شرمناک عمل سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیں -
بھارتی حکمران جماعت کے ترجمان کی اسلام اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شان اقدس میں گستاخی پر  حکومت بھارتی ناظم الامور کو  طلب کر کے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے- 
 انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے پارٹی رکنیت معطل کرنا کافی نہیں،گستاخی رسول نا قابل معافی جرم ہے عبرت ناک سزا دی جائے۔ مودی کے اقتدار میں مذہبی آزادیوں کو کچلا اور مسلمانوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔او آئی سی اور عالمی برادری بھارتی انتہا پسندی کا فوری نوٹس لے۔
علاؤہ اذیں
 دردانہ صدیقی نے منصورہ میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے رپورٹنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  
پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات میں بہتری کی صورتجال دکھائ نہیں دے رہی -  پاکستانی عوام مایوس ہوچکے ہیں۔آئی ایم ایف کی غلام حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں-آئی ایم ایف سے نکلنے کے لئے اسلامی معیشت کے نظام کو اپنانا ہوگا جس کی بنیاد سودی نظام سے چھٹکارا اور زکوٰۃ کے نظام کے فروغ پر ہے -جماعت اسلامی سود سے پاک معیشت کے فروغ کیلئے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف مہم چلاے گی۔بیرونی قرضوں کا سارا بوجھ غریب عوام پر ہوشربا مہنگائی کی صورت میں لاد دیا گیا ہے۔اس قرض کی ادائیگی میں اشرافیہ کو شامل کیا جائے۔ان قرضوں کا 70فیصد اشرافیہ کے لئے ہے جبکہ مہنگائی،غربت بیروزگاری۔بیماری۔تعلیم اور انصاف سے محرومی عوام کا نصیب بنا دئے گئے ہیں۔
اس وقت جماعت اسلامی اپنی بے داغ قیادت اور باکردار  امیدواران کے ساتھ امید کی واحد کرن ہے -

انہوں نے  کہا کہ قیام پاکستان کے موقع پر قراردادِ مقاصد کی اسلامی شقیں شامل کروانے سے لیکر آج تک جماعت اسلامی کا کردار تعمیری اور فلاحی رہا ہے, وطنِ عزیز میں اسلامی نظام کے قیام کے لئے جماعت اسلامی ہمیشہ کوشاں رہی ہے ,
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے سیاسی کامیابی ضروری ہے- ملک میں زلزلہ ہو یا بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال یا کوئی بھی آسمانی آفت  جماعت اسلامی اور اس کا ادارہ الخدمت ہمیشہ عوام کی مدد میں پیش پیش رہے ہیں, ہم  تزکیۂ نفس سے آغاز  کر کے تزکیۂ نظام کی بات کرتے ہیں تا کہ معاشرہ کرپشن,  بد عنوانی اور بے راہ روی سے محفوظ ہو -
 انہوں نے شمالی  پنجاب کی تمام صدورِ اضلاع کے ساتھ منعقدہ  رپورٹنگ اجلاس میں شرکت کی اور سالانہ رپورٹس کا جائزہ لیا -

رپورٹنگ اجلاس میں اسسٹنٹ سیکرٹریز عطیہ نثار , ثمینہ سعید اور معتمدہ تسنیم معظم بھی شریک تھیں