April 25th, 2024 (1445شوال16)

پیغام محترمہ دردانہ صدیقی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ⚖️

الحمدللہ ثم الحمدللہ
گوادر میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات میں جماعت اسلامی کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان کی حق دوتحریک کی کامیابی ہم سب کے لئے امید اور خوشخبری کا سامان ہے۔ 
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی کے رہنما اور حق دوبلوچستان تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کے پینل نے گوادر، اورماڑا، پسنی اور جیوانی میں کامیابی حاصل کی ۔ 
موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مولانا ہدایت الرحمن کے پینل نے 32-27 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے
یہ کامیابی اللہ کی مدد ،مخلص اور درد مند محبت کرنے والی قیادت اور کارکنان کی انتھک محنت اور اخلاص نیت کا نتیجہ ہے ۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حق کے راستے کی جدوجہد طویل تو ہوسکتی ہے مگر ناکام نہیں.
بلوچستان کے غریب ماہی گیروں نے پیسے،پروپگینڈے اور
سرمایاداروں کے اتحاد کو شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔
مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی بلوچستان کے نظم اور کارکنان نے دن رات جس محبت ،لگن اور محنت سے اہل گوادر کے دلوں میں جگہ بنائی یہ ہم سب کے لئے مثال ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ اس کامیابی پر اللہ تعالٰی شکر گزاری بھی عطا فرمائے کیونکہ صرف اسکی عطا ہے کہ وہ کسی کو اپنے راستے کی جانفشانی کے لئے چن لیتا ہے، اخلاص اور قرار واقعی جدوجہد کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔
دونوں جہاں کی کامیابی بھی صرف اسکی عطا ہے۔ ہمارا رب اس زمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ اپنی رضا کےساتھ عوام کے اعتماد پر پورا اترنا  آسان فرمائے
 اہل بصیرت ہی شکرانہ کے آنسوؤں کے ساتھ احساس زمہ داری اور جوابدہی سے اپنی آنکھیں نم رکھتے ہیں۔
ہم مولانا ہدایت الرحمان،جماعت اسلامی گوادر کے مردانہ وخواتین 
 نظم،سر بکف کارکنان  گوادر کی عوام ،مائی زینی کی استقامت کےلئے دعا گو ہیں اللہ کرے یہ کامیابی   پورے ملک میں جماعت اسلامی کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو اور حق غالب آئے ۔
اس جیت میں ہمارے لئے پیغام ہے کہ یہ بازی حق کی بازی ہے جو چاہو لگادو ڈر کیسا ؟
تو پھر میری بہنو نیتوں کو خالص کریں،ہمت کریں ،محنت کریں ، مصنوعی نعروں اور وسوسوں کی کشمکش سے اللہ کی پناہ مانگیں اور میدان عمل میں استقامت کےساتھ کھڑی ہوں .
 شکرانے کے نفل ادا کریں اور اپنے مقصد کے حصول میں مزید کامیابیوں کے لئے اللہ سے دعائیں مانگیں،
اپنی کمزوریوں و کوتاہیوں پر استغفار کریں
ملک بھر میں حلقہ خواتین آنے والا جمعہ یوم تشکر کے طور پر منائے۔ان شااللہ

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو.