April 20th, 2024 (1445شوال11)

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی رہنما  خواتین کی حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک  سے  ملاقات 

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی رہنما  سابق ایم این اے عائشہ سید ودیگر ذمہ داران نے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور بیٹی سے انکے گھر جاکر ملاقات کی ۔اس موقع پر عائشہ سید نے کہا کہ یس ملک پر ناجائز مقدمے کے ذریعے دی جانے والی عمر قید کی سزا نے بھارتی حکومت کی سیاسی  دہشت گردی کو عیاں کردیاہے۔بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے ۔بھارتی عدالت کا یاسین ملک کے خلاف جھوٹے مقدمے پر ناانصافی پر مبنی سزا دے کر دہرامعیار پیش کیا ہے 
 غاصب قابض بھارتی فوج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنا ہر کشمیری کا حق ہے۔کشمیری رہنماؤں کے ساتھ بھارتی حکومت کے انتقامانہ رویے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عام مظلوم کشمیریوں اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کے ساتھ بھارت کیاسلوک روا رکھتا ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم خصوصا اقوام متحدہ کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کاذمہ دار ہے۔
خواتین رہنماؤں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ کل جب یاسین ملک کو سزا سنائی گئی اسوقت ہماری حکومت اور اپوزیشن کاسیاسی دنگل میڈیا پر حاوی رہا ۔انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیاکہ حریت رہنما کی سزا کے حوالے سے مضبوط آواز اٹھائی جائے اور ہر محاذ پر مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے حل کروانے کی کوششیں کی جائیں۔