April 24th, 2024 (1445شوال15)

اب جاگ میرے لاہور مہم کے سلسلے میں خواتین  کے مظاہرے میں ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق  کی شرکت 

اب جاگ میرے لاہور مہم کے سلسلے میں خواتین کا پہلا مظاہرہ آج ٹھوکر نیاز بیگ میں کیا گیا ۔خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔۔جن میں ان کو درپیش ہونے والے مسائل لکھے تھے۔۔انہوں نے حکومت پنجاب و پاکستان کے سامنے اپنے مطالبات پیش کئے جن میں کوڑے کا ڈھیر،صاف پانی کی عدم دستیابی،گیس کی کمی،مہنگائی ،تعلیم کے مسائل اور دیگر مسائل شامل ہیں-مظاہرے کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق و ثمینہ سعید صاحبہ،ناظمہ ضلع ڈاکٹر زبیدہ جبیں و نائیبین،ڈائریکٹر امور خارجہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی و دیگر زمہ داران نے مظاہرے کی قیادت کی۔