April 20th, 2024 (1445شوال11)

‏گزشتہ کئی روز سے جاری *حق دو کراچی کو* دھرنا دراصل حقوق کی جدوجہد ہے جو مسائل کے حل تک جاری رہے گی۔دردانہ صدیقی

‏گزشتہ کئی روز سے جاری *حق دو کراچی کو* دھرنا دراصل حقوق کی جدوجہد ہے جو مسائل کے حل تک جاری رہے گی۔ صوبے اور وفاق کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے تین کروڑ کی آبادی والے شہر کراچی کا انفراسٹرکچر مسلسل زبوں حالی کا شکار ہےکراچی کےمسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں جبکہ بحالی کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔کراچی کاڈومیسائل رکھنےوالےبچوں کو سرکاری اداروں میں نوکریاں ملتی ہیں اور نہ داخلہ ملتے ہیں، ان کے حصے میں صرف دو فیصد کوٹہ آتا ہے۔‏نئے بلدیاتی قانون کے نتیجے میں بلدیاتی قوانین اور تمام ادارے صوبائی حکومت کے دائرہ کار میں چلے گئے ہیں یہ تمام صورت حال عوام میں محرومی پیدا کرتی ہے اور یہ محرومیاں مختلف مسائل کو جنم دیتی ہیں۔عوام کومحرومیوں سے نکالنےکےلیےجماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھےہوئے ہے۔  ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ایک ایسا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم ہو جہاں ہر شہری کو اس کا جائز حق ملے اور حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعمیر ہو۔