April 16th, 2024 (1445شوال7)

سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون،شہری اداروں پر قبضے کے خلاف اور کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے مسائل کے حل اور جائز وقانون حق کےلیے ایم اے جناح روڈ پر مزار قائد تا تبت سینٹر عظیم الشان اور تاریخی ”کراچی بچاؤ مارچ“

 اتوار کو ایم اے جناح روڈ پر مزار قائد تا تبت سینٹر عظیم الشان اور تاریخی ’’کراچی بچاؤ مارچ‘‘ منعقدکیاگیاجس میں سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی دردانہ صدیقی,ڈپٹی سیکریٹری آمنہ عثمان، ناظمہ حلقہ خواتین کراچی اسماء سفیر و ہزاروں دیگر خواتین نے    شرکت کی۔شہر بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام ،خواتین ،مختلف شعبہ ہائے زندگی وطبقات اور اقلیتی برادری سے وابستہ افراد ، مزدور تاجر و صنعتکار ،علماء کرام ،اساتذہ کرام،وکلا،ڈاکٹرز ،انجینئرز ،طلبہ ،بچے ، بزرگ ونوجوان نے شرکت کی۔اہل کراچی کی حق تلفی اور سندھ حکومت کی کراچی دشمنی لسانیت وعصبیت کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے 31دسمبر کو سندھ اسمبلی پر دھرنے کا اعلان کیا گیا  ۔