April 25th, 2024 (1445شوال17)

صوبہ بلوچستان کے مختلف جامعات کی طالبات کا جامعۃ المحصنات لاہور اور مرکز جماعت اسلامی پاکستان کا مطالعاتی دورہ

ہر سال کی طرح اس سال بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں کی جامعات میں زیر تعلیم طالبات نے منصورہ میں مرکز جماعت اسلامی پاکستان اور جامعۃ المحصنات منصورہ کا دورہ کیا- 
بلوچستان کے دوردرازعلاقوں سے آئی ہوئی طالبات نےجامعۃ المحصنات منصورہ کی طالبات سے مل کر خوشی کا اظہار کیا -
مرکز جماعت اسلامی اور مختلف دفاتر کے دورے کے دوران جماعت اسلامی کے کام , طریقہ کار اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اگر آپ جماعت اسلامی کے دستور کا مطالعہ کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ جماعت اسلامی ہی حق و انصاف اور بنیادی حقوق کی محافظ جماعت ہے - 
جمامعات المحصنات کے تعلیمی نظام پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ باقی ادارے صرف دنیاوی تعلیم یا کسی ہنرومہارت سے آگاہی دیتے ہیں مگر جمامعۃ الحصنات کا تعلیمی و تربیتی سسٹم دین و دنیا کی تعلیم کا حسین امتزاج ہے جو نہ صرف دینی و دنیاوی تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ طالبات کی کردار سازی اور تربیت اخلاق پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ طالبات عملی زندگی میں نسل نو کی تربیت کا فریضہ ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہوں - سب سے بڑھ کر یہ کہ طالبات کے اندر آخرت کی جواب دہی کا احساس اجاگر کیا جاتا ہے -
طالبات نے مختلف دفاتر اوران کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کیں-