August 31st, 2025 (1447ربيع الأول7)

 مسلم ممالک اور عالمی ادارے دہرا معیار ختم کرکے غزہ میں اسرائیلی مظالم اور صحافیوں کا قتل عام بند کرائیں-ڈاکٹر حمیراطارق۔         

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ 
غزہ کے صحافی فلسطینیوں  کی نسل کشی اور ظلم و تشدد کے خلاف توانا آواز ہیں - انس الشریف کی شہادت ،غزہ میں صحافیوں پر  پہلا حملہ نہیں ہے ، غزہ میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں  نے پوری دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں، جس بربریت سے نہتے لوگوں کو مارا جارہا ہے اس سے انسانیت شرمندہ ہے،۔                                              اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر حملہ ظلم  کی انتہا ہے -تمام صحافیوں کو پہلے سے خطرات کا علم تھا لیکن اس کے باجود انہوں نے دنیا تک سچ پہنچانے کا سلسلہ ترک نہیں کیا ، میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی جانب سے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں 

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری  دہرا معیار ترک کرکے فلسطین میں شہید ہونے والے صحافیوں کیلئے آواز بلند کرے۔ نہتے عوام کے قتل عام پر اقوام عالم بے حسی کا شکار ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے -غزہ میں بھوک کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ، بربریت کا سلسلہ رکنے میں نہیں آرہا ، نہ صرف اسلامی ممالک بلکہ ترقی یافتہ ممالک بھی اسرائیل کو لگام دینے میں ناکام نظر آرہے ہیں ، اس جارحیت کے آگے بند نہ باندھا گیا تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے ،          ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف فلسطین کے عام عوام کا قتلِ عام کیا ہے بلکہ صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔  جنہوں نے دنیا کے سامنے سچ  پہنچایا۔ انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ جب دنیا بھر میں صحافت کو یرغمال بنایا جا رہا ہے ایسے وقت میں  تاریخ کے بدترین جبر کے باوجود فلسطینی صحافی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اہل غزہ و فلسطین کو بھی ہر گز تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا، ان کے حق میں احتجاج اور صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے،