November 26th, 2025 (1447جمادى الثانية5)

جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام پاکستان میں آئین شکنی اور عدل و انصاف سے عاری نظام کو بدلنے کی جدوجہد کا آغاز ہے ڈاکٹر حمیرا طارق

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور ناظم اجتماع عام، لیاقت بلوچ کی زیر صدارت آج گریٹر اقبال پارک، مینار پاکستان میں ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل  ڈاکٹر حمیرا طارق، اور ناظمہ اجتماع ثمینہ سعید اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئیں۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر  ڈاکٹر حمیرا طارق نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام ایک نئے عزم اور تبدیلی کی جدوجہد کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا: "ہمارا اجتماع عام ایک غیر منصفانہ نظام کی تبدیلی کے لئے ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، لاقانونیت، صحت و تعلیم کے مسائل اور عدل و انصاف کی کمی کی وجہ سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔ امن و امان کی بگڑتی صورتحال قومی سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ ان تمام مسائل کی اصلاح کے لیے ایک مضبوط اور مربوط نظام کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے ایک عوامی بیداری کی تحریک ضروری ہے۔"

ڈاکٹر حمیرا طارق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا مقصد عوام کو ایک نئی امید دینا اور انہیں مایوسی سے نکالنا ہے۔ اس تحریک کا مقصد نظام کی تبدیلی ہے، نہ کہ چہروں کی تبدیلی۔

اس موقع پر ناظمہ اجتماع عام اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا: "ہمارا 'بدل دو نظام' کا سلوگن ایک تاریخی تحریک کا آغاز ہے جو عورتوں کی بیداری اور ان کے حقوق کی آواز اٹھانے کے لئے ہے۔ یہ تحریک عوام کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی اور مایوسی کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی اور ایک بہتر اور انصاف پر مبنی نظام کی طرف رہنمائی کرے گی۔ یوتھ ارینا آئ ٹی کی مہارت فراہم کرنے کا منفرد منصوبہ ہے جس کا اہتمام اجتماع عام کے موقع پر دیکھا جا سکے گا 

ثمینہ سعید نے مزید کہا: "22 نومبر کو خواتین کے سیشن کا انعقاد پاکستا- کی تاریخ میں خواتین کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ یہ اجتماع عام نہ صرف خواتین کی بیداری کا علامت ہوگا بلکہ اس کے ذریعے نظام میں تبدیلی کے لئے ایک مضبوط جدوجہد کا آغاز بھی ہوگا۔ ہم تمام خواتین صحافیات اور میڈیا پرسنز کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس اجتماع میں شریک ہو کر اس تبدیلی کی لہر کا حصہ بنیں۔"
ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اس تاریخی اجتماع عام میں ملک بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے، جس میں خواتین، نوجوان، بچے اور بزرگ سب شامل ہوں گے۔
ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف گھریلو خواتین ہی نہیں اساتذہ ، ڈاکٹر ز ، وکلاء اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بدل دو نظام کو ۔۔تحریک کا حصہ بننے کے لیے اجتماع عام میں شرکت کا عزم رکھتی ہیں -پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے دیگر مرکزی ذمہ داران بھی موجود تھے، جن میں نائب ناظمہ اجتماع راشدہ شاہین، شاہدہ انصاری، اور مرکزی ذمہ داران برائے اجتماع عام شاہینہ طارق، ام کلثوم، شفق شہزاد، عروشہ عامر، خالدہ شہزاد، شہناز عاصمہ اور ثمینہ باجوہ شامل تھیں.