September 16th, 2024 (1446ربيع الأول12)

جماعت اسلامی اقامت دین کی جدوجہد کا نام ہے،رخشندہ منیب

 جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ امام العصر سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کا لگایا ہوا ننھاسا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے، جس کا سایہ آج صرف ملک گیر ہی نہیں بلکہ عالم گیر ہے جماعت اسلامی اقامت دین کی جدوجہد کا نام ہے اپنے دلوں سے دنیا کو نکال کر زندگیوں کو راہ خدا میں وقف کردینے کا جذبہ رکھنے والوں نے اس کی بنیاد رکھی اور ایسے ہی ہیروں کے سبب یہ آج بھی قائم ہے جس کی روشنی دنیا کو منور کررہی
ہے ۔جماعت اسلامی کے 84ویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو درپیش موجودہ بحرانوں میں معاشی و معاشرتی جن کا ہم سب کا ادراک رکھتے ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے محاذ پر موجود ہیں لیکن اس وقت شدید تر بحران نظریاتی تشخص کی پامالی ہے جماعت اسلامی گرچہ ہمیشہ اس کے تحفظ کے لیے اور اپنے وطن کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوشاں رہی لیکن دشمن بہت زیرک ہے اور چہار جانب سے حملہ کرتے ہوئے ہمارے نظریاتی تشخص کو پامالی کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے ایسے میں بہ حیثیت عورت اور جماعت کے کارکن کے ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے ہمارا اپنی نسلوں کا مذہبی و نظریاتی تشخص سے رشتہ استوار کرانا وقت کا بڑا چیلنج ہیاور اس کے لیے ہمیں فرد کی فکری اصلاح اور ذہن سازی کرنا ہوگی جس کے بعد ہی حقیقی تبدیلی ممکن ہے اس لیے ہمیں پہلے سے زیادہ تندہی ،لگن اور ہوشیاری سے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والا وقت اسلامی نظام کے نفاذ کا ہے کہ عوام ظلم و جبر سہہ سہہ کر تھک گئی ہے اور جان گئی ہے کہ ان کے تمام مسائل کا حل نظام نفاذ اسلام ہی میں ہے۔