May 11th, 2024 (1445ذو القعدة3)

جماعت اسلامی حقوق نسواں کا مکمل چارٹر رکھتی ہے اور اسے ہر فورم پر پیش کرتی ہے-دردانہ صدیقی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے نزدیک داعی دین اور لیڈر شپ کا بہترین نمونہ ہیں-اسی لیے. ہمیں ایسا ایمان مطلوب ہے جو زبان سے اتر کر شخصیت وکردار کا حصہ بن جائے-
جماعت اسلامی کے  امیدوار  کے نزدیک قیادت منصب نہیں کردار ہے- ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نےتربیتی اجلاس  برائے خواتین کونسلرز سے خطاب کے دوران کیا - انہوں نے کہا کہ عدل، امن، فلاح اور خوشحالی اسلامی ریاست کے ستون ہیں-صرف پچاس سال کے عرصے میں پیٹ پر پتھر باندھنے والوں نے منزل حاصل کر لی-کیوں کہ وہ دستور  الہیٰ کی پاسداری کرتے رہے-جماعت اسلامی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کی جماعت ہے- اور یہ ایوان کے اندر اور ایوان کے باہر اللہ کے دستور کے نفاذ کے لیے مصروف عمل رہتی ہے- انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل اور معاشرے کو مایوسی سے امید کی طرف لانے کو ترجیح اول میں رکھتے ہیں،جماعت اسلامی حقوق نسواں کا بھی مکمل چارٹر رکھتی ہے اور اسے ہر فورم پر پیش کرتی ہے- انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں قانونی اختیارات کے تحت دعوتی میدان سے فائدہ اٹھائیں گے -