August 11th, 2025 (1447صفر16)

معاشرے میں اسلامی اقدار کو پروان چڑھانے میں جماعت اسلامی کا نمایاں کردار ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق

سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی ریاست پاکستان میں دین اسلام کا عملی نفاذ عوام کی بنیادی ضرورت ہے اسی صورت میں اس ملک کے باشندوں کا  معاشی ، معاشرتی اور اخلاقی بقا ممکن ہے-  لاکھوں مسلمانان  جو کئ دہائیوں سے اسلام کے نام پر بننے والے وطن عزیز میں اسلامی قوانین کے نفاذ اور خوشحالی کے منتظر ہیں - جمہوری رویوں کی حامل جماعت اسلامی ملک میں اسلامی دستور  کے نفاذ کی جدو جہد میں شب و روز مصروف عمل ہے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں امیدواران اور کارکنان کے الگ الگ اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا -                        

 انہوں نے کہا کہ جماعت کے کارکن کو فتنوں کے اس دور میں ہمہ وقت دعوت کا فریضہ ادا کرنا ہے۔جماعت کا کارکن تمام وہی کام کرتا ہے جن کی ذمہ داری ہر مسلمان پر عائد ہوتی ہے ، جماعت اسلامی ان ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیئے منظم طور پر سہولیات بہم پہنچاتی ہے ۔  

  ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر  میڈیا سیل  ثمینہ سعید نے کارکنان اور امیدواران سے سوشل میڈیا کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  تحریر اور کتاب سے رشتہ قائم رکھتے ہوئے میڈیا کے میدان میں بھی اپنی موجودگی کا احساس دلائیں ۔۔   اور وقت کو ضائع  کرنے کی بجائے ان مؤثر آلات سے دین کی اشاعت میں مدد لیں - مایوسی کی بجائے لگن اور امید کا پیغام عام کریں - یاد رہے کہ سیکرٹری جنرل حلقۂ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق  دو روزہ تنظیمی دورہ پر ملتان آئیں ,ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمینہ سعید اور نائب صوبائی صدر شازیہ شیر افضل بھی ان کے ہمراہ تھیں,ضلعی ٹیم , صدورِ پی پی ,  یوسی صدور مع نائبین , اراکین  صوبائ شوریٰ و ضلعی شوریٰ نے تنظیمی اجلاس میں شرکت کی , ڈاکٹر حمیرا طارق نے  تمام کاموں کا سہ ماہی جائزہ لیا اور آئندہ پلاننگ کے لئیے تجاویز دیں , انہوں نے صدورِ یوسیز کے ساتھ نشست میں مسائل سُنے اور ان کے حل پیش کئیے