جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل حمیرا طارق نے نشتر پارک میں منعقدہ الخدمت بنو قابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0میں شر کت موقع پر نوجوانوں کی محنت اور شوق کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی کے میدان میں تربیت یافتہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔نوجوان آگے بڑھیں گے اور ترقی کریں گے تو ملک بھی ترقی کرے گا ، جماعت اسلامی نے نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دینے کا بیڑہ اُٹھایا ہے ،کراچی کے بعد اب ملک بھر میں بھی بنو قابل مفت آئی ٹی کورسز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ، انہوں نے نشتر پارک میں منعقدہ ٹیسٹ کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور ٹیسٹ میں شریک طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی، یہ ٹیسٹ جماعت اسلامی کی جانب سے نوجوانوں کی آئی ٹی کے شعبے میں کیے جانے والے انقلابی اقدامات کا حصہ ہے۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید ، عطیہ نثار، مرکزی نگراں آئی ٹی اسما رشید ،جاوداں فہیم پریذیڈنٹ جے آئی ویمن کراچی و دیگر ذمے داران بھی موجود تھیں ، تقریب میںمرکزی ذمے داران کو شیلڈ پیش کی گئیں۔