ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اور نگران میڈیا سیل ثمینہ سعید نے قرآن انسٹیٹیوٹ اینڈ کمیونٹی سنٹر بھلوال، ضلع سرگودھا میں فہم القرآن کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کی زندگی کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے۔
ثمینہ سعید نے خواتین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام نے عورت کو عزت، وقار اور قیادت کا مقام عطا کیا ہے۔
انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ معاشرے میں خیر، عدل اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اجتماعی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور 6 اگست کو خواتین کے احتجاج جبکہ 7 اگست کو ملک گیر عوامی احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے عوامی حقوق کی آواز بلند کریں۔
تقریب میں ناظمہ حلقہ آنسہ اشفاق، مریم جمیلہ سمیت فہم القرآن کورس کی اساتذہ، شرکاء اور مقامی ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی
