May 17th, 2025 (1446ذو القعدة20)

بھارت کی جانب سے پاکستان کی سالمیت پر کیا جانے والا بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت اور  بدنیتی کا واضح ثبوت ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق

قوم اپنی افواج کےساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان کی سالمیت پر کیا جانے والا بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت اور خطے میں امن کے خلاف بدنیتی کا واضح ثبوت ہے۔یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے  اکھنڈ بھارت کی کھلی جارحیت پر اپنے بیان میں کہی انھوں نے مذید کہا کہ  پاکستان نہ صرف ایک ایٹمی طاقت ہے بلکہ ایک زندہ قوم بھی ہے، جس کے سپوت اپنے وطن کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔ پاکستانی قوم  افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ ہر پاکستانی اپنی مٹی کے ایک ایک ذرے کا محافظ ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے مذید کہا کہ یہ وقت قومی اتحاد، یکجہتی اور بھرپور جوابی حکمت عملی کا ہے۔ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ اللہ کی تائید و نصرت سے ہم اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے دشن کی ہر چال ناکام بنادیں گے