July 27th, 2024 (1446محرم20)

اہل غزہ کے لیے اپنی اخلاقی اور مالی حمایت و امداد میں مزید اضافہ کر دیں-ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید کا اظہار خیال

ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ پاکستانی عوام نے الخدمت کے پلیٹ فارم سے اہل غزہ کے لیے بھرپور امداد فراہم کی ہے  - مظلوم بہن بھائیوں کے لیے عوام کا یہ جذبہ قابل تحسین ہے - انہوں نے اپیل کی کہ عزہ کے شہریوں کی مالی.. اخلاقی مدد میں مزید اضافہ کر دیں-
 انہوں نے کہا کہ صدر الخدمت ویمن ونگ (ٹرسٹ)صائمہ شبیر اور ان کی ٹیم ممبرز کے لیے ڈھیروں دعائیں ہیں جنہوں نے اتنے اہم کام کو بہترین اور منظم طریقے سے  پایہ تکمیل تک پہنچایا-لاہور الخدمت ویمن ونگ کی  پریزیڈنٹ صائمہ شبیر  نے شرکاء اور میڈیا نمائندگان کو  پورے کام کی اچھے انداز میں  بریفنگ دی۔