April 20th, 2024 (1445شوال11)

موجودہ دور میں میڈیا کو ذہنی اور نظریاتی جنگ میں بطور آلہ استعمال کیاجارہاہے،ایسے میں ہر فرد کو بامقصد، موثر ،معیاری اور بروقت ذرائع ابلاغ کو استعمال کرنے اور سمجھنےکی ضرورت ہے۔ عالیہ منصور

حلقہ خواتین جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے تحت میڈیا سیل کی تربیتی ورکشاپ “ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ کے عنوان " سے انعقاد کیا گیا جس میں  شعبہ نشرواشاعت ، آئ ٹی اور حریم ادب کی ضلعی  نگرانات اور نائبین نے شرکت کی ۔ 
مرکزی ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور نے کہا موجودہ دور میں میڈیا کو ذہنی اور نظریاتی جنگ میں بطور آلہ استعمال کیاجارہاہے،ایسے میں ہر فرد کو بامقصد، موثر ،معیاری اور بروقت ذرائع ابلاغ کو استعمال کرنے اور سمجھنےکی ضرورت ہے۔ ہمارا مقصد فکرونظر کی آبیاری اور بہترین کردار وعمل کی دعوت کے ذریعےاللہ کے بتاے ہوۓ نظام کا نفاذ اوربرائ کے شر سے انسانیت کو بچانا ہے ۔
یہی دعوت الی الخیر ہے۔  میڈیاکوآرڈینیٹر وسطی پنجاب ماریہ ڈار نےکہا کہ اس دور کو میڈیا ایج کا نام دیا جاتا ہے ،میڈیا کی اہمیت ہمارے لئے ہوا اور خوراک جیسی ہوچکی ہے۔اور سوشل میڈیا کومثبت تعمیری ابلاغ کےلیے استعمال کیجئے اس فورم پر پردوسروں کاعیب تلاش کرنے کی بجاۓ اپنی اصلاح کی فکر کیجئے ہم میڈیا کے میدان میں اقامتِ دین کے مشن کی خاطر موجود ہیں۔صوبائ نگران حریم ادب عصمت اسامہ نے "حریمِ ادب کا کام کیسے کریں " کے موضوع پر پریزینٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ "ادب " سے مراد ایسی تحریر ہے جس میں اتنی خوبصورتی اور تاثیر پائ جاۓ کہ پڑھنے والے کا عمل بدل جاۓ۔حریم ادب اپنی پاکیزہ تحریروں کے ذریعے سے اصلاح معاشرہ کے مشن پہ گامزن ہے۔ مرکزی اسسٹنٹ نشرواشاعت عاصمہ شہناز نے نشرواشاعت کے دائرہء کار اور طریقہء کار پہ روشنی ڈالی اور تمام اصناف کی وضاحت کی
شعبہ نشرواشاعت وسطی پنجاب صفیہ ناصر نےکہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا مثبت استعمال کرنا جماعت کا بیانیہ پیش کرنا حالات حاضرہ سے مکمل اور بروقت واقفیت   حاصل کرنا نظم اور کارکنان کو آگاہی دینا شعبہ کی اہم  ذمہ داری ہے۔
شعبہ آئی ٹی کے تحت وسطی پنجاب کے ذمہ داران نے مختلف موبائل ایپلیکیشن سے شرکاء کو پوسٹ میکنگ اور ویڈیو میکنگ سکھائی۔