August 11th, 2025 (1447صفر16)

کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی جاری ہےـڈاکٹر حمیرا طارق

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدائت پر کل ملک بھر میں یوم حقوقِ کشمیر و فلسطین منایا جائے گا
یہ دن بھارتی فوج کے اس جارحانہ اقدام کے احتجاج میں منایا جاتا ہے جب  پانچ اگست 2019ء کو بھارت کی حکومت نے ایک انتہائی متنازع قدم اٹھاتے ہوئے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر دیا۔ یہ دن کشمیری عوام اور عالمی برادری کے لیے نہایت اہم اور افسوسناک دن بن چکا ہے کیونک آرٹیکل 370 اور 35A بھارتی آئین کے وہ آرٹیکل تھے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی خودمختاری حاصل تھی. کشمیری عوام کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کر دیا گیا-
انہوں نے کہا کہ اس جارحانہ اقدام کے بعد کشمیر میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ ہوا، کرفیو، انٹرنیٹ بندش اور سیاسی قیادت کی گرفتاری دیکھنے میں آئی۔
پاکستان نے شدید مذمت کی اور پانچ اگست کو "یومِ استحصالِ کشمیر" قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے اسرائیل ٹرمپ کی سرپرستی میں غزہ میں بد ترین قتل عام کررہا ہے-نہتے عوام پر بھوک اور پیاس مسلط کی جارہی ہے-  اسرائیلی درندگی اور مظالم کے خلاف دنیا سراپا احتجاج ہے اور غزہ میں جنگ بندی کیلئے مظاہرے کررہی ہے مگر امریکہ پوری ڈھٹائی سے سرائیل کی حمایت اور سرپرستی کرتے ہوئے غزہ میں قتل عام کروا رہا ہے۔۔

       کشمیر اور اسرائیل میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی کے خلاف جماعت اسلامی پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں منعقد کرے گی - دروس اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی اور مظالم کے بارے میں آگاہی دی جائے گی - انسانی حقوق کی تنظیموں کو بدترین دھشت گردی پر آواز اٹھانے کے لیے کہا جائے گا - مسلمانوں پر ظلم و تشدد سے نجات کے لیے خصوصی  دعائیہ اجتماعات بھی منعقد کیے جائیں گے