October 13th, 2024 (1446ربيع الثاني9)

ہر مسلمان کا پختہ یقین ہے کہ حضور تاجدار ختم نبوت ﷺ ہی ہدایت کا آخری سر چشمہ ہیں - ڈاکٹر حمیرا طارق

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کا یوم تحفظ ختم نبوت ﷺ پر پیغام

  حضور نبی اکرم ﷺ انسانیت کے لئے ابدی صحیفہ ہدایت لے کر آئے- آپ ﷺ کی تشریف آوری کے بعد رشد و ہدایت اور نبوت و رسالت کا عظیم سلسلہ اپنی تکمیل کو پہنچا -
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوتﷺ کے حوالےسے اپنے بیان میں کیا -انہوں نے کہا کہ 
 ایک مسلمان کے لیے حضرت محمد ﷺ کی نبوت پر ایمان لانا اور اس بات کا اقرار کرنا لازم ہے کہ حضرت محمد احمد مصطفی ﷺ اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں اور سلسلہ نبوت کی تکمیل کرنے والے ہیں اور جو بھی کسی بھی جھوٹی نبوت کو قبول کرے گا  وہ مرتد ,دشمن اسلام اور واجب القتل ہے-
انہوں نے مذید کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ ایک متفقہ اور اجتماعی عقیدہ ہے- خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے جھوٹے مدعیان نبوت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا -
مملکت خداداد پاکستان کی تاریخ میں 7 ستمبر 1974 کا دن انتہائی تاریخی کامیابی کا دن ہے جب  فقید المثال  تحریک ختم نبوت نے قادیانیوں کو آئینی لحاظ سے غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا بل پاکستانی پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر منظور کر لیا - آج اس  تاریخی فیصلے پر پچاس سال مکمل ہو چکے ہیں - یہ کامیابی تمام اسلامیان پاکستان کی کامیابی تھی۔
عقیدہ ختم نبوت پر کام کرنے والے ہر شخص کی پشت پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ہوگا لہذا ہمیں تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور  شان رسالت ﷺ  کی حفاظت کے لئے تن من دھن قربان کرنا ہوگا اور نئ نسل کےاندر عقیدہ ختم النبوت کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے-
 ڈاکٹر حمیرا طارق نے  کہا کہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والی پاکستانی ریاست میں اسلامی قوانین کا نفاذ اور نبی احمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش کردہ نظام حکومت کے ماڈل کو عملی طور پر نافذ کرنا اور اس ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی پاکستان, خوشحال پاکستان بنانا عقیدہ تحفظ ختم نبوت کا عملی تقاضا ہے-