September 22nd, 2025 (1447ربيع الأول29)

دوحہ مین مزاکرات کے لیےبلائی گئ حماس قیادت پر ص ہی ون ی حملہ انتہائی افسوس ناک ہے ڈاکٹر حمیرا طارق

  امیر جماعت اسلامی کے اعلان کردہ  ص ہی ون ی دہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج خواتین بھرپور طریقے سے منائیں

سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر  حمیرا طارق نے قطر کے دارلحکومت  دوحہ میں اس رائ یلی حملے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کھلی جارحیت اور  دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےـ
دوحہ (قطر ) میں مذاکرات  کے لیے بلائ گئے حماس قیادت پر ص ہ یونی دھشت گردی کے خلاف اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کی ہدایت پرکل یوم احتجاج  میں خواتین بھرپور حصہ  لیں -ڈاکٹر  حمیرا طارق نے کہا کہ اس رائ یل بین  الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔لیکن مسلم دنیا خاموش ہے  انہوں نے کہا اسرائیلی کاروائیوں پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی اور خاموشی مجرمانہ طرز عمل ہے اور ان کی اسی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل اسلامی ممالک کو مسلسل  نشانہ بنا رہا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ
اس رائ یل غزہ ، ایران کے بعد اب قطر پر حملہ آور ہوا ،، انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک حالات کی سنگینی کو بجانب لیں اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں ورنہ اس رائ یل کی جارحیت سے کوئ مسلمان ملک بچ نہیں پائے گا۔علاوہ ازیں ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ڈاکٹر زبیدہ جبیں، عطیہ نثار،عائشہ سید،عفت سجاد،ڈپٹی سیکریٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی اس رائی لی حملے کی شدید مذمت کی۔