September 4th, 2025 (1447ربيع الأول11)

خیبرپختونخواہ کے متعدد اضلاع میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پوری قوم سوگوار ہے-ڈاکٹر حمیرا طارق

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع  میں سیلابی ریلے ، بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے کئ گاؤں بہہ جانے ، ہزاروں گھروں کے زیر آب آنے ، سینکڑوں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے - انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس دکھ اور آزمائش کی گھڑی میں اہل وطن کے ساتھ ہے اور جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان پوری مستعدی  سے امداد سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں -‏ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ بونیر میں قیامت کا منظر ہے
کچھ  بستیاں اور پورا گاؤں  ویرانے میں بدل گیا ہے سینکڑوں لوگ اب تک لاپتہ ہیں۔
اس منظر ہر محب وطن پاکستانی کا دل مضطرب اور دکھ سے لبریز ہے۔ جبکہ دوسری جانب باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے21افراد جاں بحق ہونے کی لرزہ خیز خبر ہے-قوم کو اجتماعی استغفار اور دعاؤں کی ضرورت ہے-

انہوں نے کہا  الخدمت فاؤنڈیشن نے راولپنڈی سے ایک بڑا امدادی قافلہ خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع بونیر، شانگلہ، سوات، دیر اور باجوڑ کی جانب روانہ کر دیا ہے جو تین میڈیکل ہیلتھ یونٹس، 10 ایمبولینسز اور پانچ ٹرک اشیائے خوردونوش ودیگر امدادی سامان پر مشتمل ہے
 الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیزاسٹر، ہیلتھ ، دیگر شعبوں کے رضاکار بونیر، شانگلہ، سوات، دیر اور باجوڑ کے متاثرین کو ریسکیو کرنے ،ہسپتال پہنچانے اور متاثرین کو کھانے کی تقسیم میں مصروف ہیں-
 ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں،عفت سجاد، عائشہ سید ڈپٹی سیکرٹری  و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی سانحہ میں جاں بحق  ہونے والوں کے بلندی درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ جماعت اسلامی مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جماعت اسلامی کے تمام کارکنان امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ  لیں-