July 16th, 2024 (1446محرم9)

صدر تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ صوبہ جنوبی پنجاب راشدہ سہیل کی تنظیم کے رپورٹنگ اجلاس کے دوران رحلت پر ڈاکٹر حمیرا طارق کی تعزیت

جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ صوبہ جنوبی پنجاب کی صدر راشدہ سہیل کی مری میں جاری ششماہی تنظیمی اجلاس کے دوران اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔اپنے تعزیتی کلمات میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی دینی و تنظیمی خدمات ، عبادات و حسنات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں  ، اقامت دین کی راہ میں مصروف عمل رہتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز فرما ئے۔۔ان کے تمام حسنات کو قبول کرے، بشری کمزوریوں سے درگزر فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں، طیبہ عاطف،عفت سجاد،ڈپٹی سیکرٹری  و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی