June 28th, 2025 (1447محرم2)

نیادی ضروریات سے محرومی، لاپتہ افراد اور بلدیاتی انتخابات میں التواء بلوچ عوام کے بنیادی مسائل ہیں ۔ثمینہ سعید

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری اور سابق ممبر بلوچستان اسمبلی ثمینہ سعید نے  کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان بدامنی اور بنیادی حقوق سے محروم صوبہ یے ۔بنیادی ضروریات سے محرومی، لاپتہ افراد اور بلدیاتی انتخابات میں التواء بلوچ عوام کے حقیقی مسائل ہیں ۔جن سے فائدہ اٹھا کر  دہشت گرد عناصر فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو جان،مال،عزت کا تحفظ حاصل نہیں رہا۔  جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام خصوصا خواتین  کی تعلیم ، صحت اور معاشی استحکام کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتی رہے گی۔  حکومت کی ناقص پالیسیوں نے بلوچ عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ روزمرہ کا معمول بن چکا ہے اور حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان کو یقینی بنائیں۔ یہ امر باعث تشویش ہے کہ کوئٹہ کے عوام مسلسل بلدیاتی انتخابات سے محروم ہیں۔
نوجوان نسل کو مایوسی سے نکالنے کے لیےتعلیم اور دورجدید کی ٹیکنالوجیز سے نوجوانوں کو آراستہ کرنا اور ان کے اعتماد کو بحال کرنا قومی ترجیح ہونی چاہیے ۔