حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کراچی میں واٹر ٹینکر کے کچلنے سے المناک حادثے میں میاں بیوی اور نومولد بچے کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے - اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک موت بانٹتی پھر رہی ہے - گذشتہ 80 دنوں میں 210 سے زائد لوگ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں - حکومت گہری نیند سو رہی ہے - عوام کو ریلیف دینا اور مسائل حل کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے -حکومت ہیوی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق بنائیں اورکراچی کے عوام کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنائیں - اور عوام کو امن و سکون سے جینے کا بنیادی حق دیں -
علاوہ ازیں ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں، طیبہ عاطف،عفت سجاد، عائشہ سید ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی کراچی میں ٹریفک حادثات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے اور مرحومین کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے-