September 20th, 2024 (1446ربيع الأول16)

سابقہ ڈپٹی سیکرٹری  و سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا راشدہ رفعت کےشوہر کے انتقال پر سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کی تعزیت

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل  ڈاکٹر حمیرا طارق  نے سابقہ ڈپٹی سیکرٹری و سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا راشدہ رفعت  کے شوہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔اپنے تعزیتی کلمات میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، آخرت کی منازل آسان بنائے ۔ان کے تمام حسنات کو قبول کرے، بشری کمزوریوں سے درگزر فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔علاوہ ازیں اس سانحہِ  ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز ثمینہ سعید، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں، طیبہ عاطف، ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی مرحومین کی بلندی درجات کے لیے دعا کی