حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے سابق سینیٹر اور سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستا ن، شاہ فیصل ایوارڈ یافتہ پروفیسر خورشید احمد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے ۔ اپنے تعزیتی کلمات میں انہوں نے کہا کہ مرحوم جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ، مولانا مودودیؒ رحمۃ اللہ علیہ کے قریب ترین ساتھی، ماہر معیشت دان ،شاہ فیصل ایوارڈ یافتہ ،کئی کتابوں کے مصنف تھے،آپ ترجمان القرآن کے ایڈیٹر ، سابق سینیٹر اور تاریخ ساز شخصیت تھے ،ایسی عظیم شخصیات پر تاریخ ہمیشہ فخر کرے گی۔اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں بلند ترین درجات سے نوازے- اللہ تعالیٰ مرحوم کی عبادات و حسنات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں ، آخرت کی منازل آسان بنائے۔ان کی بشری کمزوریوں سے درگزر فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
علاوہ ازیں اس سانحہِ ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں، طیبہ عاطف،عفت سجاد، عائشہ سید ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی-