September 29th, 2026 (1448ربيع الثاني18)

رکن جماعت اور سٹی کونسلر کراچی یاسمین خالد کے بیٹے کی وفات پر قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید کی تعزیت

قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے رکن جماعت اسلامی و سٹی کونسلر کراچی یاسمین خالد کے صاحبزادے اور جامعۃ المحصنات کراچی کی پرنسپل رابعہ خبیب کے بھائی وہاب خٹک کی وفات پر گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں ثمینہ سعید نے کہا کہ وہاب خٹک کی وفات اہل خانہ، عزیز و اقارب اور جماعت اسلامی سے وابستہ تمام افراد کے لیے انتہائی صدمے اور دکھ کا باعث ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ثمینہ سعید اور ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،عفت سجاد ، عائشہ سید ، ڈاکٹر زبیدہ جبیں اور نائب نگران میڈیا سیل سعدیہ حمنہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم وہاب خٹک کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
دریں اثنا مرکزی سیکرٹری اطلاعات فریحہ مبارک نے اپنی نائبین کے ہمراہ مرحوم کے گھر جا کر قائم مقام سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید کا تعزیتی پیغام اہل خانہ تک پہنچایا اور ان سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی گئی