ناظمہ صوبہ سندھ۔ رخشندہ منیب نے ٹنڈو الہ یار مین ورکرز کنوشن مین خواتین سے اپنے خطاب میں کہا کہ
جماعت اسلامی اقتدار میں آکر خواتین کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔اور ملک میں نظام مصطفی لائے گی۔ہمارا انتخابی نشان ترازو امن انصاف کی علامت ہے۔
اس موقع پر نائب ناظمہ صوبہء سندھ عائشہ عبدالودود نے بھی خطاب کیا۔ امیدوار جماعت اسلامی حلقہء پی ایس 58 راؤ جاوید علی بھی خواتین سے مخاطب ہوئے کہا کہ الحمدللہ اب اندرون سندھ نے سیلاب اور کورونا جیسے مصائب میں فرنٹ پر کردار ادا کرنے والے اپنے خیر خواہوں کو پہچان لیا۔یہاں جماعت اسلامی کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ووٹ کی طاقت سے جماعت اسلامی کو مضبوط بنائیں تو ان شاء اللہ 8 فروری کو ٹنڈو الہ یار میں جماعت اسلامی کی فتح کا دن ضرور طلوع ہوگا۔ ۔حلقہء خواتین جماعت اسلامی ٹنڈو الہ یار نے ورکرز کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کے لیے عوامی رابطے کیے۔ اور مقامی دفتر میں اک زبردست ورکر کنونشن کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں جماعت اسلامی کی کارکنان ورکرز خواتین کے علاوہ شہر کی سیاسی سماجی شخصیت نادرہ حسین اور رہائشی خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔پروگرام میں مہمان خصوصی صوبہء سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب صاحبہ نے خطاب کیا۔جو ورکرز کنونشن سلسلے میں پورے سندھ کے دورے کر رہیں ہیں۔اور ترازو کو سپورٹ کرنے کی دعوت دینے میں دن رات مصروف عمل ہیں۔