July 16th, 2024 (1446محرم9)

سالانہ منصوبہ عمل طے شدہ اہداف کو مکمل کرنے میں سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے-ڈاکٹر حمیرا طارق

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق اور دیگر ذمہ داران  کا اجتماع ناظمات صوبہ و اراکین شوری کے اجلاس سے خطاب
 جب معاشرے میں چیلنجز زیادہ ہوں تو کام کرنے کے تقاضے بھی بڑھ جاتے ہیں- جماعت اسلامی کی خواتین ازواج مطہرات رضوان اللہ  کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہیں -اسلامی تاریخ میں ازواج مطہرات  نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے شانہ بشانہ دین کے کاموں میں مصروف عمل رہیں-
 ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم  الرحمن نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے اجتماع ناظمات صوبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا-
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد اس ملک میں ظلم کے نظام کا خاتمہ اور عدل کا نظام قائم کرنا ہے- اس مقصد کے لیے جماعت اسلامی کی افرادی قوت بہت اہم ہے ہمیں بدلتے چیلنجز کے مطابق نوجوانوں کی تربیت کرنی ہے -خواتین کی صلاحیتوں سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانا ہے-  اسی صورت میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کا خواب پورا ہو سکتا ہے-
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے اپنے خطاب میں  کہا کہ "تنظیمی نظام کی بہتری کے لیے جماعت اسلامی کی کوششیں جاری  ہیں۔ مشاورت اجتماعیت میں بنیادی  کردار ادا کرتی یے۔ دین کے نظام کے نفاذ کے لئے سیرت مطہرہ کا نمونہ پیش نظر ہے ۔"
  نظام کی بنیاد عمل پر یے ۔جیسے فقہ کے بعد اصول فقہ  ، حدیث کے بعد اصول حدیث بنے-
انہوں نے کہا کہ لائحہ عمل پر بہتر عمل درآمد کے لیے  مشاورت اہم ہے-اس موقع پر ڈپٹی سکرٹریز ثمینہ سعید، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار، طیبہ عاطف اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھیں