July 27th, 2024 (1446محرم20)

بارود کی بارش میں استقامت کی تاریخ رقم کرتے فلسطینیوں کے قدموں کو مضبوط رکھنے کیلئے الخدمت ویمن ونگ (ٹرسٹ) کی شاندار خدمات قابل تحسین ہیں-ڈاکٹرحمیرا طارق

الخدمت ٹرسٹ کے ایونٹ پیکنگ ڈراییو میں شرکت ایک بہت بڑی سعادت تھی.. 
 غزہ کے بچے، مائیں اور وہ تمام لوگ جن پر ظلم کے خلاف پوری دنیا اواز بن رہی ہے اس میں پاکستانی طلبہ و طالبات کا جوش جذبہ قابل تحسین ہے- رضا کارطلباء کا غزہ کے بچوں اور ماؤں کے لیے محبت کا جزبہ قابل رشک ہے. ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ کے ایونٹ پیکنگ ڈرائیو میں شرکت پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا -
انہوں نے کہا کہ پورا کیمپ انتہائی منظم طریقہ سے ارگنائز کیا گیا تھا.. پیکنگ کا طریقہ ڈسپلے کیا جارہا تھا-
انہوں نے کہا کہ کاش حکومت بھی اپنی زمہ داری کا احساس کرے اور غزہ  کے لوگوں پہ ہونے والے ظلم کو فورا رکوائے..
حکومت  اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو اپنی زمہ داری کی ادائیگی پہ مجبور کرے..اور مؤثر  سفارت کاری سے دیگر ممالک اور حکومتوں کو ساتھ ملایے-
ڈاکٹر حمیرا طارق نے پاکستانی عوام سے بھی اپیل کی  کہ مزید جوش وخروش سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں
ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ پاکستانی عوام نے الخدمت کے پلیٹ فارم سے اہل غزہ کے لیے بھرپور امداد فراہم کی ہے  - مظلوم بہن بھائیوں کے لیے عوام کا یہ جذبہ قابل تحسین ہے - انہوں نے اپیل کی کہ عزہ کے شہریوں کی مالی.. اخلاقی مدد میں مزید اضافہ کر دیں-
 انہوں نے کہا کہ صدر الخدمت ویمن ونگ (ٹرسٹ)صائمہ شبیر اور ان کی ٹیم ممبرز کے لیے ڈھیروں دعائیں ہیں جنہوں نے اتنے اہم کام کو بہترین اور منظم طریقے سے  پایہ تکمیل تک پہنچایا-
لاہور الخدمت ویمن ونگ کی  پریزیڈنٹ صائمہ شبیر  نے شرکاء اور میڈیا نمائندگان کو  پورے کام کی اچھے انداز میں  بریفنگ دی-