June 11th, 2026 (1447ذو الحجة25)

حلقہ خواتین کی فہم القرآن کورس ٹرینرز ورکشاپ کا سلسلہ جاری

جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع ائرپورٹ کے زیر اہتمام فہم قرآن کورس لینے والے افراد کے لیے ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس کی مہمانِ خصوصی ثمینہ سعید تھیں، جو تعلیمی و سماجی رہنما، موٹیویشنل اسپیکر، مصنفہ، مقررہ، میڈیا سیل پاکستان کی ڈائریکٹر، سابق رکن بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین پاکستان ہیں۔اس موقع پر ناظمہ کراچی جاوداں فہیم، نائب ناظمہ کراچی فرح عمران، نائب ناظمات کراچی ندیمہ تسلیم، ثمرین احمد، معتمدہ کراچی ساجدہ تنویر، ناظمہ ضلع ائرپورٹ حمیرا اشرف سمیت نظم ضلع، ناظمات علاقہ اور فہم قرآن کورس کے شرکا نے شرکت کی۔پہلے سیشن میں ثمینہ سعید نے فہم قرآن کورس کے شرکا سے مختلف سوالات کیے جن کے شرکا نے مدلل جوابات دیے۔ جاوداں فہیم نے اپنے خطاب میں ثمر کیمپ کا اعلان کرتے ہوئے شرکا کو اپنی بچیوں کی شرکت یقینی بنانے کی ترغیب دی، انہوں نے کنٹونمنٹ کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور رکن سازی مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کی، انہوں نے بتایا کہ حافظ نعیم الرحمن نے رکن سازی مہم کی تاریخ میں 15 جون تک توسیع کر دی ہے۔دوسرے سیشن میں ثمینہ سعید نے ’’مؤثر اسٹڈی سرکل‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ کراتے ہوئے کہا کہ اسلامی روایت میں اسٹڈی سرکلز کو حلقہ جات کہا جاتا ہے اور ان کا مقصد مؤثر ماسٹر ٹرینرز تیار کرنا ہے۔ انہوں نے SQ3R فارمولا، فیسیلیٹیٹر کی خصوصیات اور کامیاب اسٹڈی سرکل کے عملی طریقہ کار کی وضاحت کی۔علاو ہ ازیں جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جنوبی کے تحت شرکائے فہم القرآن کلاسز کے ہمراہ نشست کا انعقاد ہوا۔ مرکزی نظم سے’’ہر دل تک قرآن‘‘پروجیکٹ پاکستان کی مرکزی نگراں انیلا محمود شریک ہوئیں۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دور حاضر میں فہم قرآن کے ذریعے افراد کی ذہن سازی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسی حوالے سے پروگرام کے دونوں سیشنز میں شرکا اور مربین کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔ پروگرام میں ناظمہ کراچی جاوداں فہیم،نائب معتمدہ کراچی حمیرا امان اور نائبین ہاجرہ عرفان، سمعیہ عاصم اور شیبا طاہر نے شرکت کی۔ قائم مقام ناظمہ ضلع جنوبی نازیہ ودود نے بھی شرکت کی ۔