April 8th, 2026 (1447شوال21)

حلقہ خواتین سندھ کا 2روزہ رپورٹنگ اجتماع آج شروع ہوگا

حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے تحت ناظمات اضلاع اور اراکین شوریٰ کے لیے2 روزہ رپورٹنگ اجتماع اور شوریٰ کے اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ اجتماع آج اور کل مسجد قبا میں منعقد ہوگا۔اجتماع میں سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین ڈاکٹر حمیرا طارق، ڈپٹی سیکرٹریز عطیہ نثار، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ثمینہ سعید اور عفت سجاد خصوصی شرکت کریں گی اور شرکا کی رہنمائی کریں گی ۔ ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے تمام ناظمات اضلاع اور اراکین شوریٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجتماع میں بروقت اور بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی ، دورہ قرآن ، فہم القرآن کلاسز کے جائزے کے علاوہ دیگر تنظیمی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔