April 24th, 2025 (1446شوال25)

جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ میں  کارکنان اور عوام بڑی تعداد شرکت کریں  -ڈاکٹر حمیرا طارق 

اہل غزہ کے لیے پاکستانی عوام کی حقیقی ترجمان جماعت اسلامی ہے. ڈاکٹر حمیرا طارق 

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے اختتام اور عید کی مبارک ساعتوں کے دوران اہلِ غزہ سخت آزمائش کا شکار رہے جسکے باعث پوری مسلم دنیا دکھ اور تذبذب میں مبتلا ہیں - پاکستانی مسلمان بھی شدید دکھ  کی کیفیت میں ہیں - اہلِ غزہ کیلئے پاکستانی عوام کی حقیقی ترجمانی اس وقت صرف جماعت اسلامی ہی کررہی ہے- 
انہوں نے کہا کہ پورا عالم کفر اہل غزہ پر مظالم کے پہاڑ  توڑنے کے لیے گٹھ جوڑ کر چکا ہے- 
اس مشکل مرحلے پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو غزہ کے لئے ایک واضح اور ٹھوس حکمت عملی کے لئے یکسوئی اور استقامت کی ضرورت ہے ۔جس کا بہترین طریق کار یہی ہے کہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے عوامی احتجاج کی  شکل میں شدید رد عمل اور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے-
اسرائیلی ، ملٹی نیشنل مصنوعات کا مؤثر معاشی بائیکاٹ جاری رکھا جائے-
انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدائت پر رکھے جانے والے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ میں ارکان و کارکنان بھرپور شرکت کریں اور عوام کو بڑی تعداد میں شرکت کے لیے آمادہ کریں -
انہوں نے ہدایت کی کہ مختلف ابلاغی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھرپور آواز اٹھائی جائے۔ پوری دلسوزی کے ساتھ ایک امت کا تصور اور اہل غزہ کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے ۔
اس کے ساتھ ساتھ  کارکنان کے علاوہ عام لوگوں کو غزہ کیلئے انفاق فی سبیل اللہ پر آمادہ کیا جائے-اللہ تعالی اہل غزہ پر اپنا خصوصی فضل وکرم فرمائیں