April 28th, 2024 (1445شوال19)

انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ کے وفد کا  جماعت اسلامی پاکستان کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور کا دورہ اور مرکزی رہنماؤں سے تبادلہ خیال

انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ آئی آر آئی کے ایک وفد نے جماعت اسلامی پاکستان  کے ہیڈکوارٹر منصورہ لاہور کا دورہ کیا  اور مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی- اس موقع پر پاکستان میں جمہوری نظام اور سیاسی جماعتوں میں جمہوری اقدار  کو رائج کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا -
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں مرکزی  رہنماؤں  ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ڈاکٹر زبیدہ جبین اس موقع پر موجود تھیں ۔مرکزی رہنماؤں نے جماعت اسلامی کی جمہوری روایات کے حوالے سے بریفننگ دی ،یاد رہے آئی آر آئی غیر سیاسی ادارہ ہے جو ملک میں سیاسی جماعتوں میں  جمہوری  رویوں کے فروغ  کے لیے ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کرتا ہے-