جماعت اسلامی پاکستان کے 85 یومِ تاسیس کے موقع پر قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ
26 اگست 1941 کو سید مودودیؒ رحمتہ اللہ علیہ کے ہاتھوں بنی یہ تحریک محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ امت کی بیداری اور اقامتِ دین کا ایک زندہ مشن ہے۔ 85 سالہ جہد مسلسل اس بات کی گواہ ہے کہ باطل کی تاریکیوں میں بھی حق کا چراغ جلتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر دور میں ظلم کے خلاف آواز بلند کی، مظلوموں کا ساتھ دیا اور پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا بیانیہ زندہ رکھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام کی امیدوں کا مرکز جماعت اسلامی ہی ہے۔
ثمینہ سعید نے خواتین کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا:
"آج کی ماں، بہن اور بیٹی اگر تربیت یافتہ ہو جائے تو پورا معاشرہ بدل سکتا ہے۔ حلقہ خواتین عہد کرتی ہے کہ وہ گھر گھر جا کر اسلامی تعلیم کردار سازی اور سیاسی شعور کی شمع روشن کرے گی۔ ہم ملک کو سود، فحاشی اور کرپشن سے پاک کر کے مدینہ جیسی ریاست کی بنیاد رکھنے کے لیے صف اول میں کھڑی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہمارے قائدین نے جیلیں کاٹیں، قربانیاں دیں لیکن اصولوں پر سودا نہیں کیا۔ یہی جماعت اسلامی کا طرہ امتیاز ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل اس 85 سالہ جدوجہد سے سبق لے اور نظامِ مصطفی ﷺ کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
