June 28th, 2025 (1447محرم2)

جماعت اسلامی پاکستان  کی مرکزی ایڈوائزری کونسل میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی 10 خواتین شامل۔

جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی ایڈوائزری کونسل (مجلسِ شوریٰ) میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی دس خواتین ارکان کو شامل کیا گیا ہے، جو جماعت اسلامی کی جمہوری اقدار اور خواتین کی فیصلہ سازی میں شرکت کی عکاسی کرتی ہے۔ان خواتین ارکان میں سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین ڈاکٹر حمیرا طارق، ڈاکٹر رخسانہ جبیں، دردانہ صدیقی
، عطیہ نثار ، عائشہ سید ، بشریٰ صادقہ
، رخشندہ منیب، جاوداں فہیم، سعدیہ ذیشان ، ربیعہ طارق شامل ہیں ۔
 حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی یہ نمائندگی اس وژن کی عکاس ہے ۔ جو پاکستان کی خواتین کو تعلیم، صحت اور سماجی سطح پر با اختیار بنانے کے لیے سرگرم عمل اور پر عزم ہے ۔ جماعت اسلامی کی روایات کے مطابق خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں عزت و وقار کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے، حلقہ خواتین کی یہ نمائندگی  نہ صرف خواتین کے شرعی، سیاسی، اور معاشرتی حقوق کی علمبردار ہے بلکہ انہیں معاشرے میں ایک مستحکم اور مؤثر کردار دلوانے کے لیے کوشاں ہے۔