August 4th, 2020 (1441ذو الحجة15)

آیا صوفیہ کی بطور مسجد بحالی اسلامی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد بنے گی، دردانہ صدیقی

 جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے ترکی کے تاریخی مقام آیا صوفیہ کی میوزیم سے بطور مسجد کی بحال پر ترک قوم کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آیا صوفیہ کے میناروں سے اللہ اکبر کی بلند ہوتی صداؤں نے دنیا کو اسلام کے نشاۃ ثانیہ کا مژدہ سنا دیا ہے، ترکی ایک بار پھر خلافتِ عثمانیہ کا مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترک قوم کی اسلام سے والہانہ محبت اور تجدیدِ عہد نے پوری مسلم دنیا کو پیغام دیا کہ ترقی و خوشحالی کا ضامن اسلام ہی ہے، عالمی طاقتوں کے در پر سجدہ ریز ہونا نہیں۔ دردانہ صدیقی نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو بھی ترک قیادت سے دینی غیرت و حمیت مستعار لینا چاہیے